کامیاب انٹرویو دینے کا طریقہ
از قلم احمد حسن نوری
ahmedhassannooriofficial@gmail.com
مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ توڑ اضافے نے عوام کی کمر توڑنے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی, ایسے میں ہر انسان بہتر سے بہترین کا خواہاں ہے, چھوٹی موٹی جاب سے اب گزر بسر قطعی ممکن نہیں, پاکستان کا پڑھا لکھا طبقہ بیرون ممالک یاں بڑے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہے۔ یوں شہروں کی آبادی میں دن با دن ہوتے اضافے کے سبب وسائل میں بھی کمی آتی جا رہی ہے خاص کر نوکریوں کے معاملات میں, ایک عام سی سرکاری و نجی نوکری پر اپلائے کرنے والوں کی تعداد ناچاہتے ہوئے بھی سینکڑوں میں جا پہنچی ہے, ایسے میں اکثر اوقات وہ لوگ بھی نوکری سے رہ جاتے ہیں جو کہ اصل میں اس کے حقدار ہوتے ہیں, ایک چیز جو قابل غور ہے کہ "ایسی صورت حال سے کیسے نمٹا جائے؟"
دیکھیں کسی بھی جگہ جاب کے لیے سب سے اہم انٹرویو ہوتا ہے اگر آپ کا انٹرویو اچھا ہوا تو آپ کو جاب ملنے کے امکانات بہت حد تک بڑھ جاتے ہیں, اکثر جاب ملنا یقینی ہوتا ہے۔ مگر اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انٹرویو کیسے دیا جائے جبکہ اکثر لوگوں انٹرویو کی وجہ سے خاصے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں, انھیں یہی سوچ پریشان کیے رکھتی ہے کہ اللہ جانے انٹرویو
میں ان سے کیا پوچھا جائے گا اور کیا نہیں؟
انٹرویو دینا قطعی مشکل نہیں( ایسا کہتے ہوئے مجھے آج بھی اپنے دیئے کچھ انٹرویو یاد آتے ہیں۔) ہاں ان لوگوں کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو پہلی دفعہ یا ماضی میں زیادہ انٹرویو نہیں دے سکے, مگر یہ بھی وقتی پریشانی ہے تھوڑی سی محنت اور ری سرچ سے آپ با آسانی کسی بھی انٹرویو کو کریک کر پائیں گے۔ درج ذیل کچھ نکات انٹرویو کی تیاری میں یقینًا آپ کے معاون ثابت ہوں گے۔
تحقیق کریں۔
کسی بھی ادارے یا کمپنی میں اپلائے کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اس کے بابت بنیادی معلومات سے آگاہ ہوں, کمپنی یاں ادارے کی ٹرم اینڈکنڈیشنز و پرائیویسی پالیسز کے بارے میں آگاہی کا ہونا بہت ضروری ہے، کیوں کہ جس ادارے میں آپ کام کرنے کے خواہاں ہے اس کے بابت معلومات ہونا آپ کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات انٹرویو کنڈکٹر آپ سے اپنے ادارے کے بابت بھی پوچھ سکتا ہے، آج کل کے اس ٹیکنالوجی اور اے آئی کے زمانے میں معلومات تک رسائی بہت آسان ہو چکی ہے، آپ کسی بھی کمپنی کی معلومات مختلف سرچ انجنز پر صرف چند کلکس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر کمپنی کی معلومات حاصل کرنا ایک مشکل امر ہے تو آپ اُس ایڈ کا بغور مطالعہ کریں اور اس کے مطابق خود کو مینٹلی اور فزیکلی پریپئر کر کہ جاب انٹرویو کے لیے جائیں، بہتر ہے کہ اپنی سی وی کو بھی جاب رکوائرمنٹس کے مطابق ایڈجسٹ کریں۔
سیلف مارکیٹنگ
کامیاب انٹرویو کا ایک حصہ اپنے تجربے اور ہنر کو مارکیٹ کرنے کی صلاحیت ہے، اس کا ایک اچھا طریقہ اپنے تجربےاور کامیابیوں کو کہانیوں کی مدد سے بیان کرنا ہے۔ حقیقت پر مبنی کہانیاں متوجہ کرتی ہیں۔ملازمت کی تفصیل اور آپ کی تحقیق دونوں سے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ آخر کس ہنر کو قدر
کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور کون سا بالکل ہی آوٹ ڈیٹڈ ہوتا بس اپنی آخری سانس لے رہا ہے۔
جس اسپیشل فیکلیٹی کے لیے جاب آفر کی جا رہی ہے اُسے اپنے ذہن میں رکھتے اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کو کہانیوں کی صورت میں ترتیب دیں،ایسا کرنے سے آپ کا ایک مثبت تاثر انٹرویو لیے والے کے ذہن میں ابھرتا ہے۔
ڈولپنگ ڈفرنٹ کویسچنز
کسی بھی ادارے میں اپلائی کرنے سے پہلے خوب اُس سے اُس ادارے کے بارے میں جانیں اور معلومات اکھٹی کرتے سوالات مرتب کریں،جو کہ آپ انٹرویو کنڈکٹر سے پوچھنا چاہیں گے ۔ انٹرویو لینے والے کو بالکل اچھا نہیں لگتا جب وہ پوچھے کہ آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے اور آگے سے جواب "نہ "میں دیا جائے،آپ کا ایسا کرنا آپ کے ہوم ورک میں کمی اور انٹرویو لینے والے کے ذہن میں آپ کا منفی تاثر ابھار سکتا ہے،سو بہتر یہی ہے کہ آپ کچھ سوالات مرتب کر لیں۔
سامان مکمل رکھیں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ اپنا سامان ضروری سامان ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں اوراپنی سی وی یاں ریزیوم کمپنی کو پہلے سے بھیج چکے ہیں اور اسی بنا پر انھوں نے آپ کو جاب کے لیے بلایا بھی ہے مگر اس سب کے باجود بھی آپ کو اپنی ریزیوم کی کچھ کاپیاں اپنے پاس رکھنا چاہیں اس کے ساتھ ہی اپنے ریفرنسز کی فہرست کا ہونا بھی خاصہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے،اس کے علاوہ اپنے کام کا ایک پورٹ فولیو بھی آپ کے پاس ہونا چاہیے جس سے انٹرویو لینے والے شخص
کو آپ کی اُس فیلڈ میں ایکسپرینس و مہارت کا انداز ہو سکے۔ آج کل آپ مختلف سوشل میڈیا سائٹس کی مدد سے اپنا آن لائن پورٹ فولیو بنا سکتے ہیں، اگر آپ ایک کنٹینٹ رائٹر ہیں تو آپ فری آف کاسٹ قرطاس اردو ادب کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنا
پورٹ فولیو بنوا سکتے ہیں۔ جو کہ قرطاس کی ویب سائٹ پر ہمیشہ آن لائن رہے گا۔
بی آن ٹائم
کوشش کریں کے انٹرویو شروع ہونے سے دس سے پندرہ منٹ پہلے آپ انٹرویو حال میں موجود ہوں، بیسکلی انٹرویو کے دوران کئی بڑی کمپنیاں انٹرویو دینے آئے لوگوں کی چھوٹی بڑی کئی سرگرمیوں کو نوٹ کر رہی ہوتی ہیں،بلفرض اگر ایسا نہ بھی ہو تو وقت کی پابندی انسانی صحت پر خاصے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
لباس
بہت معزرت کے ساتھ انسان اپنے ہی بنائے معیار پر بعض اوقات پورا نہیں
اترتا اور لوگوں کو ہمیشہ ان کے لباس و شکل و صورت سے ہی جج کرتا آیا ہے ۔ اگرچہ وہ اس سب سے انکاری بھی ہے،خیر آپ کا ہنر و تجربہ اپنی جگہ لیکن کامیاب جاب انٹرویو کا آغاز ایک اچھے لباس سے ہی ہوتا ہے۔ لیکن ضروری نہیں ہے کہ اچھا لباس مہنگا ہی ہو سادہ و صاف سا لباس جو کہ آپ کی شخصیت کے نمایاں پہلوں کو اجاگر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، از مور دین انففف ہے۔
باڈی لینگوئج
لباس کے بعد آپ کی باڈی لینگوئج نہایت اہمیت کی حامل ہے کوشش کریں کے انٹرویو لینے والے شخص کو آپ سے زیادہ سے زیادہ پوزٹیو وائبز آرہی ہوں۔ کیوں کہ انٹرویو میں جو آپ کہتے ، بولتے و دیکھاتے ہیں وہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اسی لیے اپنے اٹھنے بیٹھنے ،ہاتھ ملانےاور آنکھوں میں دیکھ کر بات کرنے کے انداز
میں مزید پختگی لائیں۔
ٹو ڈا پوائنٹ
انٹر ویو لینے والے شخص کے ساتھ ٹو دا پوائنٹ ہو کر بات کریں، جہاں بات اچھے اور کم لفظوں میں سمیٹی جا سکتی ہو وہیں بات کو ختم کر دیں بےجا طوالت سے ہمیشہ اجتناب کریں،ایسا کرنے سے آپ اپنا اور آنر دونوں کا وقت بجاتے ہوئے ان کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
اختتام
جب دونوں طرف سے سوالات ختم ہو جائیں تو مسکراہتے ہوئے اپنی نششت سے کھڑے ہوں اور انٹرویو لینے والے شخص کی جانب قدرے جھکتے ہوئے ،ہونٹوں پر نرم مسکراہٹ سجائے سلام کے لیے ہاتھ بڑھائیں اور مقابل کے تھامنے پر گرمی جوشی
کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے مزید کیا کرنا یاں فولو اپ کیسے کیا جائے جیسے سوالات پوچھیں۔

بہت خوب معلومات کالم تھا۔
ReplyDelete