What is Love by Ahmed Hassan Noori

 

What is Love by Ahmed Hassan Noori



محبت کیا ہے۔
Love is Just an emotion or the Human Body can Feel Its intensity?

محبت کیا ہے؟ محبت کیوں ہے؟ محبت کیا ہوتی ہے؟

یہ اور اس طرح کے بہت سے سوالات ہمارے ذہن میں آتے ہیں۔ محبت کئی متفرق موضوعات میں سے ایک ہے۔ جس پر ہر شخص کی رائے دوسرے سے مختلف ہے۔ محبت کی تعریف سائنس کی روح سے کی جائے تو کچھ یوں ہے۔ 
"1 Love encompasses a range of strong and positive emotional and mental states, from the most sublime virtue or good habit, the deepest interpersonal affection, to the simplest pleasure." (Wikipedia)
2 Steong affection for another out of Kiship or Personal Ties
3 Attraction based on sexual desire : Affection and tenderness felt by lovers."


محبت ایک بہت  وسع مضمون ہے اس کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگا لیا   
 جائے محبت کے بارے میں ہر شخص کی رائے دوسرے سے مختلف پائی جاتی ہے۔ہر شخص محبت کی الگ تعریف کرتا پایا جاتا ہے۔ 

محقین نے انسانی جسم اور اِس سے جڑے جذبات کا ایک نقشہ کھینچنے کی کوشش کی ہے۔ فن لینڈ کی ایک یونیورسٹی کے محقین نے اس نقشے کو بنانے کے لیے سینکڑوں افراد پر مشتمل ایک سروے کیا۔ اس سروے میں ان لوگوں سے ستائس(27) قسم کی محبت کے تجربات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ محبت کے ان جزبات میں رومانوی محبت, جنسی محبت, والدین سے محبت, اولاد سے محبت, دوستوں سے محبت, اجنبیوں, فطرت, خدا, اور اپنے آپ سے محبت جیسے کئی جذبات شامل تھے۔
سروے کے دوران ان لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جسمانی اور ذہنی طور پر محبت کے جذبے کو محسوس کرتے ہیں اور کتنی شدت سے محسوس کرتے ہیں؟
اس تحقیق سے حاصل شدہ نتائج کو 'فلسافیکل سائیکالوجی' نامی جریدے میں شائع کرتے ہوئے محقین کا کہنا تھا کہ

"محبت کی مختلف قسمیں کمزور سے مضبوط تک تسلسل کے ساتھ موجود دکھائی دیتی ہیں۔"

اعلی تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی جانب سے انکشاف کرتے ہوتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "محبت کا شدید احساس پورے   جسم میں محسوس کیا حاتا ہے۔"

فلسفی پارتیلی رینے، جنھوں نے مطالعے اور نتائج کو جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا، کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ یہ حیرت کی بات نہیں لیکن یہ بات قابل غور ضرور ہے کہ قریبی رشتوں سے وابستہ محبت کے جذبات ایک جیسے ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ شدت سے محسوس کیے جاتے ہیں۔‘

اس سروے میں شامل لوگوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ وہ جسم کے کس حصے میں سب سے زیادہ محبت محسوس کرتے ہیں؟ اس کے علاوہ جسمانی و ذہنی طور پر کتنا خوش گوار محسوس کرتے ہیں، اور اپنے احساسات کو کن لفظوں میں بیان کریں گے،اس کے علاوہ آخر میں ان سب سے محبت کی اقسام کے درمیان قربت کی درجہ بندی کرنے کو کہا گیا۔

پارتیلی رینے کا کہنا ہے کہ ’محبت کی وہ قسمیں جو خاص طور پر ایک دوسرے کے قریب ہوتی ہیں ان کا جنسی اور رومانوی پہلو ہوتا ہے۔‘

اس ریسرچ پر کام کرنے والے ریسرچرز کا ماننا ہے کہ ہر قسم کی محبت سر میں زیادہ محسوس ہوتی ہے لیکن جسم کے مختلف حصوں میں مختلف محسوس ہو سکتی ہے۔
 
 
ایک بات تو کلئر ہو چکی ہے کہ محبت کو جزباتی طور پر انسانی جسم کے مختلف حصوں میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔

*دل سے دماغ تک کا سفر*

’جسم میں محبت کا احساس جتنا زیادہ ہوتا ہے اتنا ہی ذہنی طور پر محسوس ہوتا ہے اور یہ زیادہ خوشگوار ہوتا ہے۔‘

رینے کے بقول ’جب ہم شدید محبت سے کم شدید محبت کا تجربہ کرتے ہیں تو سینے میں جوش بھی آہستہ آہستہ کمزور پڑ جاتا ہے۔‘

شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ اجنبیوں سے محبت سوچنے کا عمل شامل ہوتا ہے۔ میری ذاتی رائے کہ مطابق اکثر محبت ہوتی ہی عجنبیوں سے ہے, اور محبت کے ابتدائی کچھ عرصہ میں ہم اپنے احساسات سے نابلد ہوتے ہیں۔ ایسا شاید اس لیے ہے کہ ہم کسی ایسے واقعے کے منتظر ہوتے ہیں جو ہمیں احساس دلائے کہ ہمیں فلاں سے محبت ہے۔ بیک ٹو ڈا ٹاپک۔

 یہ اس لیے بھی ہو سکتا ہے کہ جسم میں ایک خوشگوار احساس محسوس ہوتا ہے۔

رینے نے کہا کہ ’اس حوالے سے مزید تحقیقات ہونی چاہیے۔‘
رینے نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ’ثقافتی اختلافات بھی محبت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘
بقول رینے ’اگر یہ مطالعہ انتہائی مذہبی طبقے میں کیا جاتا تو خدا کے لیے محبت زیادہ شدید ہوتی۔ اسی طرح، لوگ اپنے بچوں کے لیے سب سے زیادہ پیار محسوس کریں گے اگر رشتہ والدین کا ہو۔‘ اس کے علاوہ بھی بہت سے رشتے ہیں جن کے لیے انسان 
محبت محسوس کرتا ہے۔ خیر اس پر پھر کبھی تفصیلاً گفتگو کریں گے۔


میرا نام احمد حسن نوری ہے آپ لوگ اس وقت میری تحریر پڑھ رہے ہیں پڑھنے کے بعد اپنی رائے لازمی دیجئے گا میں آپ کا  منتظر رہوں گا۔

احمد حسن نوری

ahmedhassannooriofficial@gmail.com

03046519654



Comments